مفتی اکمل دامت برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امن کی پکار

علمائے کرام کے لئے لمحہ فکر

تجدید ایمان اور تجدید نکاح

محترم مفتی اکمل دامت برکاتہ

السّلام علیکم

محترم! الحمد للہ! چند ماہ سے آپ کا پروگرام احکام شریعت اے آر وائی پر سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ نیز آپ کے درس حدیث سے بھی مستفید ہونے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ احکام شریعت یعنی سوال و جواب سے اور درس حدیث سے الحمد للہ !علم نافع کا حصول ہو رہا ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو قرآن اور حدیث کی تعلیمات سے بہرور ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ان پرخلوص دل سے عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

محترم !آپ کے پروگرام احکام شریعت میں ایک خاتون نے پروگرام احکام شریعت مورخہ 28 جنوری 2018 میں آپ سے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کے ضمن میں سوال کیا تھا کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا کیا طریقہ ہے۔ الحمد للہ !آپ نے اس کا جواب مرحمت فرمایا۔

محترم !ایک مسلمان نہ جانتے ہوئے کس طرح سے دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، اس ضمن میں سال 2016 میں شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ اپنے ایک بیان میں ان کلمات اور اعمال کی نشاندہی فرمائی تھی کہ کس طرح سے مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔الحمد للہ !سال 2016 کےرمضان المبارک میں جب دوست احباب کو بذریعہ ای میل رمضان مبارک کا پیغام بھیجا تھا تو اس پیغام میں ان تمام کلمات اور اعمال کو نقل کر دیا گیا تھا اور گزارش کی تھی کہ ہر مسلمان اپنا محاسبہ کرلے کہ ایسا تو نہیں کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکا ہو اور اسے علم بھی نہ ہو۔ نیز یہ بھی گزارش کی تھی کہ اس ای میل کو اپنے حلقہ احباب میں بھیج دیا جائے۔

محترم! مختصر یہ کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا طریقہ معلوم نہیں تھا۔ سمجھ میں یہ آیا تھا کہ دوبارہ کسی عالم دین سے رجوع کیا جائے کہ وہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح میں مدد فرمائیں

محترم !الحمد للہ! آپ نے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا جو طریقہ قرآن اور سنت کی روشنی میں بتلایا وہ نہایت آسان ہے اور پھر یہ کہ آپ نے یہ بھی ترغیب دی کے احتیاطاً تین ماہ یا چھ ماہ بعد تجدید ایمان اور تجدید نکاح کر لیا جائے

کبھی کبھار یا روزانہ تجدید ایمان کرلیا کریں اور کبھی تین مہینے یا چھ مہینے میں تجدید نکاح ہو جائے۔ اسی طرح گھر میں رہتے ہوئے بہتر ہوتا ہے نادانستہ طور پر زبان سے کچھ کلمات ایسے نکل سکتے ہیں جن سے ایمان میں خلل    پیدا ہو جائے۔

محترم! الحمد للہ !جب سے ان کلمات اور اعمال کا علم ہوا جن کی وجہ سے مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تو اللہ کی توفیق سے فکر لاحق ہوئی کہ آج کے سائنسی دور میں ہو سکتا ہے کہ امت مسلمہ کی اکثریت دائرہ اسلام سے خارج ہو چکی ہو اور اسے علم بھی نہ ہو۔

محترم !مختصر یہ کہ اللہ کی توفیق سے مضمون تجدید ایمان اور تجدید نکاح ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے امت مسلمہ کو خبردار کیا جائے کہ ہر مسلمان مضمون کا مطالعہ کرے اور اپنا محاسبہ کرے کہ آیا وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہو سکا اور اگر ایسا ہے تو تجدید ایمان کر لے اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی کر لے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ذرائع اختیار کئے گئے ہیں

    علمائے کرام کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ امت مسلمہ کو خبردار کرنے کے لئے ان کلمات اور اعمال کوبیانات کا حصہ بنائیں جن کی وجہ سے مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے

دارالعلوم کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ طلبأ کے نصاب میں مضمون تجدید ایمان اورتجدید نکاح کو شامل کر دیں

    امت مسلمہ کو خطوط لکھے گئے ہیں اور ان خطوط کو ای میل کر دیا گیا ہے کہ ہر مسلمان اپنا محاسبہ کرے کہ آیا وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہو گیااور اسے علم بھی نہیں

محترم !الحمد للہ! ان تمام خطوط اور مضمون تجدید ایمان اور تجدید نکاح کو مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر شائع کر دیا گیا ہے تاکہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کا ہر مسلمان اپنا محاسبہ کرلے کہ آیا وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہو گیا۔

www.cfpislam.co.uk

www.amankipukar.co.uk

محترم !الحمد للہ! آپ سمجھ سکتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جانا کتنا نازک مسئلہ ہے کہ مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور اسے علم بھی نہیں ہوتا اور جو بھی نیک اعمال کرتا ہے وہ بے معنی ہو جاتے ہیں اور اگر مسلمان شادی شدہ ہے تو شوہر اور بیوی زنا کے مرتکب ہو رہے ہیں جو حدیث پاک کے مفہوم کا مصداق ہے کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرب قیامت میں شوہر اور بیوی زنا کے مرتکب ہوں گے۔

محترم! الحمد للہ !منصوبہ امن کی پکار کا مقصد مسلمانو ں کو مسلمان بننے کی ترغیب دینا ہے اور غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دینا ہے۔ مسلمان بننے کے ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی تھی۔ اس دعا کہ پس منظر یہ ہے کہ جب اللہ تعالٰی کے حکم سے حضرت ابراہیم علیہ السّلام اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام نے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی تو اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم علیہ السّلام سے پوچھا جس کا مفہوم ہے کہ وہ بیت اللہ کی تعمیر کی اجرت میں کیا مانگتے ہیں۔ روایت میں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے بہت سے دعائیں کیں جن میں ایک یہ دعا بھی تھی جس کا مفہوم ہے

یا اللہ!

ہمیں مسلمان بننے میں مدد فرما۔

محترم !علمائے کرام فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی دعا کو علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے ایک شعر میں سمو دیا ہے

یہ شہادت گۂ الفت میں قدم رکھنا ہے

لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا

محترم !الحمد للہ! آپ سمجھ سکتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام انبیائے کرام کے جد امجد ہیں اور انہوں نے اللہ تعالٰی سے” مسلمان بننے” میں مدد طلب فرمائی تھی۔

محترم !الحمد للہ !علمائے کرام خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم کے ورثأ ہیں جن کی یہ ذمہ ذاری ہے کہ مسلمانوں کو مسلمان بننے میں مدد فرمائیں اور غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ترغیب دیں

ترجمہ سورۃ المائدہ آیت نمیر 67

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے رسول! پہنچا دے جو تجھ پر اترا ہے تیرے رب کی طرف سے ط اور اگر ایسا نہ کیا تو تو نے کچھ نہ پہنچایا اس کا پیغام ط اور اللہ تجھ کو بچا لے گا لوگوں سے ط بیشک اللہ راستہ نہیں دکھلاتا قوم کفار کو۔

محترم!علمائے کرام فرماتے ہیں کہ “اے رسول” میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کے ورثأ کو بھی خطاب کیا گیا ہے۔

محترم الحمد للہ آپ گزشتہ پندرہ سال سے بین الاقوامی سطح پرپروگرام احکام شریعت کے ذریعہ سے مسلمانوں کو مسلمان بننے میں مدد فرما رہے ہیں۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں آپ کی ذمہ داری نے جنم لیا ہے کہ آپ مضمون تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی تشہیر فرمائیں اور پروگرام احکام شریعت اور درس حدیث میں تجدید ایمان اور تجدید نکاح کو بیان کا حصہ بنائیں اورمندرجہ ذیل ویب سائٹس کی تشہیر فرمائیں تاکہ پیغام بین الاقوامی سطح پر پہنچتا رہے اور جو مسلمان نہ جانتے ہوئے دائرہ اسلام سے سے خارج ہو چکے ہیں وہ واپس دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں

www.cfpislam.co.uk

www.amankipukar.co.uk

محترم !الحمد للہ! آپ کا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا بیان کردہ طریقہ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کا محاسبہ کرنے کا ذریعہ بنا ہے۔ اللہ تعالٰی سے پرخلوص عاجزانہ دعا ہے کہ وہ آپ پر اور آپ کی گزشتہ اور آنے والی نسلوں پر دنیا و آخرت میں اپنی نعمتوں، رحمتوں اور برکتوں کا نزول جاری و ساری رکھے۔

دعاؤں میں یاد رکھیں

والسّلام

نصیر عزیز

پرنسپل امن کی پکار


Leave a Comment