علمائے کرام کو پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امن کی پکار

 

دعائیں

دعائیں دوران نماز

علمائے کرام

السّلام علیکم

محترم! اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ آپ نے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کے ضمن میں جو گزارشات کی تھیں ان کا مطالعہ کر لیا ہوگا۔

محترم!آپ سے مزید گزارش ہے کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کے ضمن میں عوام کو خبردار کر دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اے آر وائی کے پروگرام احکام شریعت میں کم و بیش ور دوسرے تیسرے روز عوام کی طرف سے ایسے حقائق پیش کئے جاتے ہیں کہ مفتی اکمل دامت برکاتہ ان کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا مشورہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں دیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امت مسلمہ کی اکثریت دائرہ اسلام سے خارج ہو چکی ہے اور شوہر اور بیوی نہ جانتے ہوئے بھی زنا کے مرتکب ہو رہے جس سے متعلق حدیث پاک کا مفہوم ذکر کیا گیا تھا کہ خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پیشتر پیشین گوئی کی تھی کہ شوہر اور بیوی زنا کے مرتکب ہوں گے۔

محترم!پروگرام احکام شریعت میں ایسے حقائق بھی پیش کئے جاتے ہیں کہ شوہر اور بیوی میں طلاق واقع ہو چکی ہے لیکن پھر بھی وہ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے رہ رہے ہیں اور زنا کے مرتکب ہو رہے اور ان سے جو اولاد پیدا ہو رہی ہے اس پر شرعی طور پرجائز اولاد کا لیبل نہیں لگ سکتا۔

نفس مضمون

محترم! اب نفس مضمون دعائیں سے متعلق گزارشات پیش خدمت ہیں

محترم! علمائے کرام قرآن اور حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں کہ انسان کی زندگی دعاؤں پر محیط ہے۔ ہر لمحہ شعوری لا شعوری طور پر وہ اللہ کی بارگاہ میں دعا گو ہوتا ہے اور پھر دعا کی قبولیت کے لئے عمل کرتا ہے۔اس کی مثال خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ہے کہ قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم ہر لمحہ اللہ کی بارگاہ میں دعا گو رہتے تھے جس کا ثبوت کتاب: حصن حصین ہے جسے مولانا محمد ادریس دامت برکاتہ نے ترتیب دیا ہے۔

محترم!علمائے کرام فرماتے ہیں کہ خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دعا کی جائے اور پھر اس دعا کی قبولیت کے لئے عمل شروع کیا جائے۔

محترم! الحمد للہ! دعاؤں کے ضمن میں اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے مندرجہ ذیل عنوانات سے مضامین ترتیب دئیے گئے ہیں

تعارف

علم کے حصول کے لئے دعائیں

توبہ و استغفار کی دعائیں

مغفرت کے لئے دعائیں

دعا کرنے کے بہترین اوقات

تعارف: دعائیں دوران نماز

نماز کے دوران دعائیں

دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟

محترم! الحمد للہ! ان دعاؤں کو مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر شائع کر دیا گیا ہے

www.cfpislam.co.uk

www.amankipukar.co.uk

 

محترم!آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مندرجہ بالا ویب سائٹس پر آپشن: دعائیں میں خط:علمائے کرام کا مطالعہ فرمائیں۔ اس خط میں اجمالی طور پر مندرجہ بالا مضامین کا دعاؤں کے ضمن میں تعارف کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔

محترم! الحمد للہ! آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم کے ورثأ ہونے کی حیثیت سے آپ ان دعاؤں کا مذکورہ ویب سائٹس پر مطالعہ فرمائیں اور امت مسلمہ کو بیانات، تقاریر وغیرہ کے ذریعہ سے باخبر فرمائیں کیونکہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ یہ ہے لا شعوری طور پر اللہ کی بارگاہ میں دعائیں کرنے کے لوازم سے بے خبر ہے۔

دعاؤں میں یاد رکھیں

والسّلام

نصیر عزیز

پرنسپل امن کی پکار

Leave a Comment