تاثرات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امن کی پکار

تاثرات

بھائیو اور بہنو

السّلام علیکم

بھائیو اور بہنو! یہ قدرتی امر ہے کہ کسی بھی مضمون کے مطالعہ کے بعد قاری کے دل و دماغ میں مضمون کے نفس مضمون کے ضمن میں تاثرات جنم لیتے ہیں اور وہ ان کو مضمون کے لکھنے والے کو بتلانا چاہتا ہے۔مثبت تاثرات ملنے سے لکھنے والے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور مزید علم کا حصول ہوتا ہے۔

بھائیو اور بہنو !الحمد للہ!منصوبہ امن کی پکار کا مقصد تمام بنی نوع انسان کو اللہ کا پیغام پہنچانا ہوتا ہے۔ تمام بنی نوع انسان تلک اللہ کا پیغام پہنچانے کی یہ طریقہ ہے ہر قاری اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو تبادلہ خیالات کرے اور مضمون کے نفس مضمون سے آگاہ کرے اور ان کو ترغیب دے کہ وہ بھی مضمون کا مطالعہ کریں اور اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو مطلع کرے۔

بھائیو اور بہنو!آج کے سائنسی دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر میں بیٹھے ایک ماؤس پرکلک کے ذریعے اللہ کا پیغام تمام بنی نوع انسان کو پہنچایا جا سکتا ہے اور فون وغیرہ کے ذریعہ سے تبادلہ خیالات کیا جا سکتا ہے۔

 

بھائیو اور بہنوآپ سے گزارش ہے کہ منصوبہ امن کی پکار کے ویب سائٹس پر مضامین کا مطالعہ کرتے رہیں اور اپنے تاثرات سے اپنے دوست احباب کو مطلع فرمائیں تاکہ وہ بھی اللہ کے پیغام کو اپنے دوست احباب تلک پہنچا سکیں اور یہ ایک سلسلہ جنم لے اللہ کا پیغام تمام بنی نوع انسان تلک پہنچتا رہے اور اللہ تعالٰی کا قرب حاصل ہوتا رہے

ترجمہ سورۃالقمر آیت نمبر 55

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان المتقین فی جنت و نھر۔ لا فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر۔

جو لوگ ڈرنے والے ہیں باغوں میں ہیں اور نہروں میں۔لا

بیٹھے سچی بیٹھک میں نزدیک بادشاہ کے جس کا سب پر قبضہ ہے۔

بھائیو اور بہنو!علمائے کرام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کا قرب حاصل ہونے سے اللہ تعالٰی کی رضا کا حصول ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیشہ کے لئے جنت میں اللہ تعالٰی کی نعمتوں سے مستفید ہونے کا پروانہ ملتا ہے جو کسی آنکھ نے نہ دیکھی نہ کسی کان نے سنی اور نہ کسی کے وہم وگمان میں آ سکتی ہیں۔

بھائیو اور بہنو!علمائے کرام فرماتے ہیں کہ جب بندہ کو جنت میں رہنے کا پروانہ مل جاتا ہے تو وہ بندہ اللہ کے فضل و کرم سے اللہ کے قہر سے بچ جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں اسے دوزخ کی آگ سے پناہ مل جاتی ہے

ترجمہ سورۃ الواقعہ آیت نمبر56 – 50

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایک دن مقرر کے وقت پر۔ پھر تم جو ہو اے بہکے ہوؤ جھٹلانے والو۔ لا

البتہ کھاؤ گے ایک درخت سینڈ کے سے۔ پھر بھرو اس سے پیٹ۔ ج

پھر پیو گے اس پر جلتا پانی ج پھر پیو گے جیسے پیئں اونٹ تونسے ہوئے۔

یہ مہمانی ہے ان کی انصاف کے دن کی۔

 

بھائیو اور بہنو! اس دنیا کی زندگی مختصر ہے اور محدود ہے۔ آخرت کی زندگی لا محدود ہے۔مختصر یہ کہ اس دنیا کی مختصر زندگی میں نفس اور شیطان پر قابو پا لیا جائے تو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے دل میں سکینت جنم لیتی رہتی ہے اور دماغ پرسکون رہتا ہے جو کہ اس دنیا کی زندگی کا مقصد ہے۔دوسرے الفاظ میں دنیا میں جنت کا سماں۔

بھائیو اور بہنو! ویب سائٹس کی شناخت مندرجہ ذیل ہے

www.cfpislam.co.uk

www.cfpibadaahs.co.uk

www.cfppolitics.co.uk

www.callforpeace.org.uk

www.amankipukar.co.uk

والسّلام

نصیر عزیز

پرنسپل

امن کی پکار


Leave a Comment